قائد اعظمؒ لائبریری لاہور میں واقع ہے جوپاکستان کی بڑی لائبریریوں میں سے ایک ہے باغ جناح میں قائم ہے۔ لائبریری میں اُردو، عربی، فارسی اور انگریزی کتابوں کے سیکڑوں اور ہزاروں مجموعہ جات موجود ہیں۔ نہ صرف تاریخ اور روایتی کتابیں بلکہ بزنس ایڈمنسٹریشن، ٹیکنالوجی، آرٹ اور کمیونیکیشن کا بھی بڑا ذخیرہ موجود ہے بلکہ ہر سال 3000کتابوں کا سالانہ اضافہ بھی کیا جاتا ہے۔
یہ قائد اعظم لائبریری لاہور کے تاریخی باغ جناح میں واقع ہے۔۔۔۔۔پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات کی تحقیق کے لیے خصوصی سہولیات میسر ہیں۔۔۔۔ مجھے بھی متعدد بار وہاں تحقیقی کام کے لیے جانے کے مواقع ملتے رہے۔ اس کے اردگرد نباتاتی درختوں کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے، جن میں بہت سے سو سال پرانے بھی ہیں۔۔ اسی طرح پھولدار پودوں کی بھی بہتات ہے۔۔ شام اور صبح سویرے بڑی تعداد لوگوں کی واکنگ اور جاکنگ کے لیے باغ جناح میں پہنچی ہوتی ہے۔۔۔۔