1209 ھ/ 1795ء میں حضرت مائی صفورہ رح کی وفات کے بعد ان کے فرزند حضرت صالح محمد آستانہ صفوریہ قادریہ کے سجادہ نشین ھوے _ مائ صاحبہ کو جو اراضی مدد معاش ملتان کے سدوزئی حکمرانوں کی طرف سے عطیہ ملی تھی ٫ اس کی تجدید کا فرمان بھی حضرت صالح صفوری کے نام جاری ھوا _ 1818 ء میں مہا راجہ رنجیت سنگھ نے ملتان پر قبضہ کر لیا _ 1822 ء میں۔ دیوان ساون مل کو اس صوبے کا ٹھیکہ تفویض ھوا _ اس نے بھی مہاراجہ کی سند مددمعاش کو بحال رکھا اور اپنی طرف سے اس کی تجدید کر دی _ دیوان نے اس میں آپ کو فضیلت نشان میاں صالح محمد تحریر کیا ھے